لاک ڈاؤن کا معاملہ، سندھ حکومت کا جون کے دوران بھی اسکول کھولنے سے انکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں کی طالبات کو وظیفہ دینے کا اعلان
سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں کی طالبات کو وظیفہ دینے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے جون کے دوران بھی اسکول کھولنے سے صاف انکار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں کوئی بھی تعلیمی ادارہ کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صوبائی حکومت نے نجی اسکولوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ وزیرِ تعلیم سعید غنی بھی اس کی تصدیق کرچکے ہیں۔

گزشتہ روز وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ اب تک اسکولوں کو کھولنے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا کیونکہ صوبے میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

وزیرِ تعلیم و محنت سندھ نے کہا کہ اسکول کھولنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کے قابل ہم اس وقت ہوسکتے ہیں جب کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے صورتحال کا مکمل جائزہ لے لیا جائے۔

سعید غنی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی ایک میٹنگ اگلے ہفتے بلائی جارہی ہے جس میں اس معاملے پر مزید غور کیا جائے گا کہ اسکولوں پر پابندی میں کتنے عرصے کی مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بچوں کے تعلیمی سال کے حوالے سے بھی مختلف آپشنز پر غور کرتے ہوئے ایک لائحہ عمل ترتیب دے رہی ہے۔ 

Related Posts