سندھ حکومت کا کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس، انکوائری کمیٹی تشکیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Illegal construction continues in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سیکریٹری محکمہ بلدیات حکومت سندھ روشن علی شیخ نے لاک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی تعمیرات کی شکایت کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

شہر میں مبینہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف موصول ہونے والی شکایت پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اسپیشل سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ جمال الدین جلالانی کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ویجیلنس کمیٹی کے سربراہ سرفراز حسین بھی شامل ہیں۔

کمیٹی معاملے کی شفاف تحقیقات مکمل کرکے سیکریٹری بلدیات سندھ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ نے بتایا کہ وزیر بلدیات اور وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے واضع ہدایات ہیں کہ صوبے بھر میں کسی بھی مقام پر غیر قانونی تعمیر یا قبضے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں اور اس ہی تناظر میں شہری کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست کے ردعمل میں انکوائری کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے جو کہ تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:سی ڈی اے ایگرو فارمز کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد میں ناکام ہو گئی

سیکریٹری بلدیات سندھ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ کے تمام افسران کوسختی کے ساتھ ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی تعمیرمیں اگر ان کی کسی بھی طرح کی سرپرستی یا حصہ داری پائی گئی تو سخت ترین محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ بلدیات سندھ پہلے بھی اپنے کرپٹ افسران کے خلاف ایف آئی درج کراچکا ہے جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے عناصر سے سختی سے نبٹا جائے گا۔

Related Posts