سندھ حکومت نے کینسر سے بچاؤ کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین مفت لگانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے تحت پورے ملک میں 1 کروڑ 30 لاکھ اور سندھ میں 41 لاکھ بچیوں کو ویکسین دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ ویکسین حکومت کی جانب سے مفت فراہم کی جا رہی ہے لیکن آئندہ اس کی خریداری ضروری ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کینسر ایک مہنگا اور تکلیف دہ مرض ہے اس لیے اس سے بچاؤ بہت ضروری ہے۔
یہ ویکسین بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچانے میں مدد دیتی ہے جو خواتین میں ایک عام اور خطرناک بیماری ہے۔













گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








