حکومتِ سندھ نے صوبے کے 5000 اسکول ختم کرنے کا اعلان کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
حکومتِ سندھ نے صوبے کے 5000 اسکول ختم کرنے کا اعلان کردیا
حکومتِ سندھ نے صوبے کے 5000 اسکول ختم کرنے کا اعلان کردیا

کراچی: پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صوبے کے 5000 اسکولز ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نئی منطق بیان کردی۔ صوبائی وزیرِ تعلیم و ثقافت نے کہا کہ اسکولز کم کرکے تعلیمی سہولیات میں اضافہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حیدر آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم و ثقافت سندھ سردار شاہ نے کہا کہ 5 ہزار اسکول بند کرکے عمارات حکومت کو دے دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعلیٰ سندھ کی شاندار بیٹنگ، این ای ڈی نے ٹرافی جیت لی

ایک بیٹا بیمار، رشوت طلبی پر سندھ پولیس کا اہلکار دوسرا بیٹا بیچنے آگیا

 وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ اسکول کی عمارتوں میں جانوروں کے ہسپتال، کمیونٹی ہالز یا ڈسپنسریز بنیں گی جس پر ہمیں اعتراض نہیں۔ بچ رہنے والے اسکولز میں اساتذہ بھرتی ہوں گے۔

سردار شاہ نے کہا کہ سندھ میں اساتذہ کی کمی ہے۔ 50 ہزار اساتذہ بھرتی ہونے سے قلت پوری ہوگی۔ 13 ہزار امیدواروں نے اساتذہ کی اسامیوں پر کامیابی حاصل کی جو ایم این اے یا وزیر کے بیٹے نہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اطلاعات سندھ  سعید غنی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کچھ جماعتوں نے پیپلز پارٹی پر استعفیٰ دینے کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیاں نہ ہونے تک الیکشن نہیں ہوسکتے۔

ایکسپوسینٹرکراچی میں 2 روز قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں استعفیٰ دینے اور لانگ مارچ کی باتیں کر رہی تھیں مگر پی ڈی ایم جماعتوں نے نہ استعفیٰ دیا نہ لانگ مارچ کیا، وہی کر رہی ہیں جو پیپلزپارٹی کہہ رہی تھی۔