سندھ حکومت کا ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر کراچی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی اور کمشنر کراچی سہیل راجپوت کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی کے لئے تین افسران کے نام زیر غورہیں جبکہ افتخار شالوانی کی خدمات وفاق نے واپس مانگی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کمشنر کراچی کے لئے بھی تین ناموں پر غور شروع کردیاہے،آئندہ ہفتے تک شہر کے دو اہم عہدوں پر نئے افسران کا تقرر کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:آئی جی سندھ کے اغواء کی تصدیق، تحقیقات مکمل، ذمہ داران عہدوں سے فارغ

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں سیاسی صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت افتخار شالوانی اور سہیل راجپوت کی جگہ پیپلزپارٹی سے وابستگی رکھنے والوں کو ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر تعینات کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری بلدیات کی تبدیلی پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے، روشن شیخ کو ایک بار پھر سیکرٹری بلدیات اور نجم شاہ کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگائے جانے کا امکان ہے۔