سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں کی طالبات کو وظیفہ دینے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں کی طالبات کو وظیفہ دینے کا اعلان
سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں کی طالبات کو وظیفہ دینے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں کی طالبات کو وظیفہ دینے کا اعلان کردیا ہے، وظیفہ چھٹی،نویں،دسویں اور 2 ماہ میں 35 فیصد حاضر رہنے والی طالبات کو دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکول کی طالبات کو وظیفے دینے کا اعلان کر دیاہے، محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلی سندھ کے احکامات پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

تعلیمی سال 21-2020 کے دو ماہ میں 35 فیصد سے زائد حاضر رہنے والی طالبات کو وظیفہ دیا جائے گا.تعلیمی سال 21-2020 میں اکتوبر اور نومبر میں تدریسی عمل جاری رہا تھا۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے اسکولوں کیلئے فرنیچر کی خریداری میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا اسکولوں کیلئے فرنیچر کی خریداری میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہارکیا ہے، فرنیچر کی خریداری کیلئے عدالت کی طرف سے روکے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مالی سال ختم ہونے سے پہلے تمام محکموں کی ترقیاتی اسکیموں کی کارکردگی کا کل سے جائزہ لینا شروع کیا ہے،اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی کل 296 اسکیمیں 13150 ملین روپے کی لاگت سے شروع کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ فرنیچر کی خریداری پر عدالت کی طرف سے روکا گیا ہے،2 بلین روپے کی لاگت سے 12 اضلاع میں گرلز پرائمری اسکول کو اپ گریڈ کرکے ایلیمینٹری بنانا ہے۔

460 اسکولوں کو پرائمری اسکول سے مڈل اسکول کے طور پر 1.3 بلین روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کرنا ہے، ان اضلاع میں میرپورخاص، بدین، ٹنڈوالہیار، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیرآباد، دادو، لاڑکانہ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی اور شکارپور شامل ہیں جبکہ 230 مڈل اسکولوں میں 525 ملین روپے کی لاگت سے کمپیوٹر ایجوکیشن شروع کرنی ہے۔

Related Posts