سندھ حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
سندھ حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں  10 مئی سے 15 مئی تک سندھ میں عید کی تعطیلات ہوں گی۔

واضح رہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی 10 سے 15 مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان پہلے ہی کیا چکا ہے۔

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

کورونا ایس اوپیز کے تحت محکمہ داخلہ نے 9 سے 16 مئی تک نئی پابندیاں عائد کردی ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید کی تعطیلات میں بند رہیں گے۔

Related Posts