سندھ میں کورونا سے متاثرہ مزید 18 مریض انتقال کر گئے، مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 935 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 817 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد 7210 ہوچکی ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید 496 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 400523 ہوچکی ہے، اب تک 5797878 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، اب تک 447050 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 39317 مریض زیرِعلاج ہیں، 38622 گھروں میں، 35 آئسولیشن سینٹرز میں، 54 وینٹی لیٹرز پر، 660 مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جس میں 588 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 817 نئے کیسز میں سے 226 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 98، ضلع وسطی 39، ضلع جنوبی 30،  کورنگی 22، ملیر 21 اور ضلع غربی میں سے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد 103، ٹھٹھہ 61، سجاول 46،  بدین اور سانگھڑ 31۔ 31، جامشورو اور ٹنڈو الہ یار 30۔ 30،تھرپارکر 29، مٹیاری اور عمر کوٹ 27۔ 27،  دادو اور سکھر25۔ 25،ٹنڈو محمد خان 19، نوشہروفیروز 18، میرپور خاص اور شکارپور 15۔ 15، جیکب آباد 11،  گھوٹکی 10،لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد 8۔ 8 اور  خیرپور میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے ہوگئی