وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Chief Minister Murad Ali Shah launched polio campaign

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کردیا،بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ انہیں گفٹ بھی دیئے، وزیر صحت ڈاکٹرعذراپیچوہو نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

تقریب وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوئی،وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو ،پارلیمانی سیکریٹری قاسم سومرو، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، ڈی جی ہیلتھ جمن باہوچو، کمشنر کراچی اقبال میمن ،صوبائی کوآرڈینیٹر فیاض عباسی ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ارشاد میمن اور دیگر شریک ہوئے۔،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ سال کی دوسری پولیو مہم ہے جو پاکستان بھر میں چلائی جا رہی ہے ،مہم کے دوران سندھ کے 30 اضلاع میں تقریباً 1 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ مہم میں 70 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اور 10ہزار سے زائد سپروائزرز حصہ لیں گے، ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں جولائی 2020 سے اب تک ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہواجبکہ گٹر کے پانی میں جولائی 2021 سے کوئی پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کاپولیو کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں اپنے پولیو ورکرز ،ڈپٹی کمشنرزاور ہیلتھ افسران کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں،ان کی انتھک محنت اور کوششوں کی وجہ سےکورونا وباء کے دوران صوبہ پولیو سے پاک رہا،اگرہم اسی طرح کوشش جاری رکھیں توہمارے بچے پولیو سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2021میں پاکستان میں ایک پولیو کیس رپورٹ کیا گیا جس کا تعلق بلوچستان سے تھا،اگر والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے باقاعدگی سے پلائیں گے تو پولیو سے نجات ممکن ہے،والدین سے گزارش ہے کہ آگے بڑھ کر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

Related Posts