بجٹ 2021، سندھ کابینہ نے 14 کھرب 77 ارب کے بجٹ کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ 2021، سندھ کابینہ نے 14 کھرب 77 ارب کے بجٹ کی منظوری دے دی
بجٹ 2021، سندھ کابینہ نے 14 کھرب 77 ارب کے بجٹ کی منظوری دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال 22-2021ء کیلئے 14 کھرب 77 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس آج وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت بجٹ 22-2021ء پر بحث و تمحیص کیلئے منعقد ہوا جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران پلاننگ ڈپارٹمنٹ نے اگلے مالی سال کے اے ڈی پی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ مالی سال کی ڈیمانڈز فار گرانٹس اور سپلمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے بجٹ دستاویزات پر دستخط کردئیے۔ ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے بجٹ پر بحث کے بعد اس کی منظوری دی ہے جس کے بعد بجٹ دستاویز پر دستخط ہوئے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سندھ کابینہ نے نئے مالی سال 22-2021ء کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی جس کا اعلان ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: بجٹ 2021، سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ منظور

Related Posts