سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی تاریخ تبدیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی تاریخ تبدیل
سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی تاریخ تبدیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی سدھارت ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی نئی تاریخ منظر عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سدھارت اور کیارا کی شادی بھارتی شہر جیسلمیر کی عالیشان حویلی ’سوریا گڑھ پیلس‘ منعقد کی جائے گی۔

بالی وڈ جوڑی کے خاندان کے افراد شادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے جیسلمیر پہنچ چکے ہیں۔

دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری کو مہندی سے کیا گیا ہے، سدھارت اور کیارا کی شادی کی تاریخ 6 فروری سامنے آئی تھی تاہم اب شادی کی حتمی تاریخ 7 فروری مقرر کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تیاریاں مکمل، مہمانوں میں کون کون شامل ہے؟

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بالی وڈ جوڑی کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کئی فلمی ستارے بھی جیسلمیر پہنچ چکے ہیں، جن میں شاہد کپور، ان کی اہلیہ میرا راجپوت اور کرن جوہر سمیت دیگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ بھی کئی نامور شخصیات کی شادی کی تقریب میں آمد کی توقع ہے۔

Related Posts