سیالکوٹ کے تھانہ مراد پور کی حدود میں چوری کی واردات کے بعد بیٹے نے اپنی ہی ماں اور ایک ملازم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوری کی واردات کے دران ماں نے اپنے ہی بیٹے کا گھر لوٹ لیا۔ بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر اس کے گھر کا صفایا کر دیا، بیٹا فاتحہ خوانی کے بعد گھر آیا تو 35 لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے سونا غائب تھا۔
چوری کی واردات سے متاثرہ شخص کا دعویٰ ہے کہ اس کی ماں مبین بی بی نے سیلز مین زوہیب کے ساتھ مل کر چوری کی واردات کی۔ سیلز مین نے مالک کی والدہ کے ساتھ مل کر لاکھوں روپے چوری کرلیے۔
الزام عائد کیا گیا ہے کہ واردات کے بعد ملزمہ مبین بی بی اپنے آشنا سیلز مین ذوہیب کے ساتھ فرار ہوگئی جس کے بعد پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفتیشی افسران مفرور ماں اور آشنا کی تلاش میں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








