ناروے کا بھوت بیدار، کیا آپ کو نیٹ فلکس پر خوفناک فلم ٹرول دیکھنی چاہئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تحیّر و تجسّس سے بھرپور فلمز کے شائقین کیلئے آن لائن پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی فلم ٹرول خوفناک اور ایڈونچر پر مبنی  فلمز میں ایک نیا اضافہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

یکم دسمبر کو نیٹ فلکس اوریجنل فلم ٹرول نے آن ائیر ہونے کے بعد صرف 48 گھنٹوں میں نیٹ فلکس کی پہلے نمبر پر مقبول ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 ماورا حسین ٹی وی سے غائب کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

رور اٹھاگ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ٹرول کے ہدایتکار نے 2018 کی ٹومب ریڈر، 2015 کی دی ویو اور 2006 کی دی پرے جیسی فلمز میں ڈائریکشن کے فرائض سرانجام دئیے ہیں۔

سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا ناروے کے پہاڑ میں جاگ اٹھنے والے بھوت پر مبنی یہ نیٹ فلکس مووی آپ کو دیکھنی چاہئے یا نہیں؟ تو آئیے اس سوال کا جواب تلاش کرتے ہیں۔

فلم کا موضوع

اگر ہم فلم کے موضوع کی بات کریں تو ٹرول گاڈ زیلا اور کنگ کانگ کے انداز میں ایک جدید بھوت کہانی ہے جو قدیم نارویجین پہاڑی ٹرول کی تاریخ بیان کرتی ہے۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ قدیم نارویجین پہاڑی ٹرول 1000 سال قید میں گزارنے کے بعد بیدار ہوتی ہے اور اوسلو کی جانب تباہی کا کھیل شروع ہوجاتا ہے۔ جو ٹیم اسے دریافت کرتی ہے، وہ انسانیت کو بچانے کیلئے کام پر لگ جاتی ہے۔

کاسٹ میں شامل اداکار

آئین میری، کم ایس فالک، میڈز پیٹرسن، گارڈ بی ایڈزوولڈ، اینیکے وان ڈیر لپے، فریجوو ساھیم، ڈینس اسٹارہوئی، کیرولین وکٹوریا اسٹیلنگ، یوسف توش ابرا، بارنے ہجلڈ، امیلی آلونگ سلویک اور اولی کیمبل نے فلم میں اہم کردار نبھائے ہیں۔

مقبولیت کا گراف

نہ صرف فلم بین بلکہ تجزیہ نگار بھی ٹرول کو مقبول قرار دے رہے ہیں جبکہ فلم کی ریٹنگ 83 فیصد روٹن ٹماٹوز کے گراف کے ساتھ مشہور ہورہی ہے جس میں 12 تنقیدے جائزے شامل ہیں۔

اسٹریم کرنا چاہئے یانہیں؟

بطور مداح خوفناک اور ایڈونچر سے بھرپور فلمز دیکھنے کے شوقین افراد کو بلاشبہ نیٹ فلکس کی یہ فلم ٹرول ضرور دیکھنی چاہئے، خاص طور پر ایسے افراد جو گاڈزیلا اور ایناکونڈا جیسی فلموں کو تفریح کا ذریعہ سمجھتے ہیں، انہیں یہ فلم بھی پسند آئے گی۔

 

Related Posts