موبائل کے فارنزک کے بعد پنکی کے متعلق نئے ہوشربا حقائق سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پنکی  16 سال سےمنشیات کی تیاری میں ملوث ہے، سابق شوہر سے کوکین بنانا سیکھا اور  طلاق کے بعد اپنا کام شروع کیا۔عبوری چالان میں تہلکہ خیز انکشافات  سامنے آ گئے ۔

 پولیس نے انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کا کیس میں عبوری چالان جمع کرادیا۔ کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جنوبی نے انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کی جہاں تفتیشی افسر نے عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا۔

عبوری چالان کے مطابق کیس میں 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا اور عبوری چالان میں 16 گواہان کے نام بھی شامل ہیں۔  ملزمہ 16 سال سےمنشیات کی تیاری میں ملوث ہے، ملزمہ نے سابق شوہر سے کوکین بنانا سیکھا اور ملزمہ نے طلاق کے بعد اپنا کام شروع کیا۔

چالان میں مزید بتایا گیا کہ ملزمہ کراچی کے پوش علاقے میں کوکین فروخت کرتی تھی، ملزمہ تعلیمی اداروں اور پارٹیز میں کارندوں کے ذریعےکوکین فروخت کرتی تھی جبکہ ملزمہ کراچی اور لاہور میں جگہیں بدل کر قیام کرتی تھی۔

ملزمہ کے موبائل فون فارنزک سے کراچی سے 3 رائیڈرز اعزاز، حمزہ اور عاقب کے نام سامنے آئے جبکہ ملزمہ منشیات کی آن لائن فروخت کرتی تھی۔

Related Posts