مصباح الحق کی جگہ قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور ہوں گے۔شعیب اختر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصباح الحق کی جگہ قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور ہوں گے۔شعیب اختر
مصباح الحق کی جگہ قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور ہوں گے۔شعیب اختر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ مصباح الحق کی جگہ قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کو بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم یو ٹیوب پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ اینڈی فلاور پی ایس ایل 6 کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو ہیڈ کوچ کی حیثیت سے جوائن کرنے والے ہیں۔

قبل ازیں کرکٹ کمیٹی پی سی بی کو سفارش کرچکی ہے کہ موجودہ کوچنگ اسٹاف میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے تاہم شعیب اختر کے نزدیک کرکٹ ٹیم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں، مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ اینڈی فلاور کو لانے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ  کمیٹی صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی کو آگے بڑھانے کیلئے ہے، جسے بورڈ تنقید سے بچنے کیلئے اور اپنے الزامات اس پر ڈالنے کیلئے استعمال کرتا ہے۔ پی سی بی اینڈی فلاور کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کرچکا ہے۔

شعیب اختر کے مطابق فی الحال اینڈی فلاور ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے اس لیے راضی نہیں کیونکہ انہیں ملتان سلطان کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں رواں برس پی ایس ایل سے کمائی ہوجائے جس کے بعد وہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھال سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وقار یونس ملازمت بچانا چاہتے ہیں ، قومی کرکٹ ٹیم کے عظیم باؤلر ہو کر بھی وقار یونس کہتے ہیں مصباح بات نہیں سنتا، کچھ تو خوف کریں ، وہ آپ کا ہیڈ کوچ ہے، اس لیے آپ کی بات کیسے سنے؟ آپ اس کے ماتحت ہیں۔

وقار یونس کو مخاطب کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ آپ کو ملازمت کے لالے پڑنے والے ہیں۔ اینڈی فلاور اپنی الگ ٹیم لے کر آئے گا۔ نیا ہیڈ کوچ ان 6، 7 لڑکوں کو نہیں چھوڑے گا جو کوچ کے پسندیدہ رہا کرتے تھے وہ اپنا میڈیکل پینل بھی لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سہیل سلیم کا اپنا وزن 302 کلو ہے ، وہ دوسروں کو کیسے فٹ کرسکتے ہیں؟ جب خود فٹ نہیں ہوں گے۔ کرکٹ بورڈ کا بنایا ہوا طبی پینل دنیا کا بد ترین میڈیکل پینل قرار دیا جاسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق نے نیوزی لینڈ میں شکست کی ذمہ داری کورونا پر ڈال دی

Related Posts