پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ماہرہ خان نے ملالہ یوسف زئی کے برطانوی جریدے ووگ کے سرورق کی زینت بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی جولائی میں فیش میگزین ووگ کے 2021 کے ایڈیشن میں سرورق پر نظر آئیں گی۔ ملالہ یوسفزئی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ماہرہ خان کی تصویر شیئر کی۔
That’s right babygirl! @Malala Shine on, power through.. cheering you on always! ???????????? https://t.co/bTzn9eDLmW
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) June 1, 2021
ملالہ یوسفزئی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’میں اس طاقت کو جانتی ہوں جو ایک نوجوان لڑکی اپنے دل میں لیے چلتی ہے، اُس وقت کہ جب اس کے پاس مقاصد ہوں۔‘
انھوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ ہر وہ لڑکی جو اس سرورق کو دیکھتی ہے، اسے یہ علم ہوجائے گا کہ وہ اس دنیا کو تبدیل کرسکتی ہے۔‘
ان کی اس پوسٹ کو ماہرہ خان نے ری ٹوئٹ کیا، اور یہ کہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی کہ آپ نے بالکل درست کہا۔
ماہرہ خان نے ملالہ یوسف زئی کو ساتھ ملاتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ ایسے ہی سدا جگمگاتی رہیں ، میری تمام خواہشیں آپ کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد میں راول ڈیم چوک پر فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر شروع