مفتی منیب کا روزے کی قضا سے متعلق بیان منفی رویے کا عکاس ہے، شبلی فراز

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
الیکشن کمیشن کے تقاضوں کے مطابق چیزوں کو ووٹنگ مشین میں سمو دیا ہے،، شبلی فراز
الیکشن کمیشن کے تقاضوں کے مطابق چیزوں کو ووٹنگ مشین میں سمو دیا ہے،، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی  فراز نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب کے روزے کی قضا سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان انتہائی غیرذمہ دار اور منفی رویے کا عکاس ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مفتی منیب کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق چاند کی رویت کا فیصلہ کیا تاہم مفتی منیب کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔

خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب کے بعد موجودہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مولانا راغب نعیمی کا بھی قضا روزے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

مفتی منیب کا کہنا تھاکہ تمام افراد ایک قضا روزہ رکھیں اور جو افراد اعتکاف سے اٹھے ہیں وہ ایک روز کا اعتکاف بھی کریں۔