اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بغیرتحقیق الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات اٹھانا بدنیتی پر مبنی ہے، اپوزیشن جماعتیں سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کرنے کی بجائے انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر تعمیری کردار ادا کریں۔
اپنے ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ صاف و شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے لیکن قانون سازی کرنا پارلیمان کا کام ہے۔
بدقسمتی سے ملک میں ہر انتخابات کے بعد اپوزیشن جماعتیں دھاندلی کا واویلا شروع کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے انتخابات متنازع بن جاتے ہیں، موجودہ حکومت ملک میں انتخابات کی بنیاد کو درست کرنا چاہتی ہے، چاہتے ہیں کہ ایسے انتخابات ہوں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔
مزید پڑھیں:الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات، دھاندلی کا مسئلہ کیسے حل ہوگا؟