رواں برس ایف اے ٹی ایف کے چکر سے نکل جائیں گے،شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، شیخ رشید
شیخ رشید نے سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کردیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ روان برس ایف اے ٹی ایف کے چکر سے نکل جائیں گے، اپوزیشن ایجنسیوں کے خلاف منفی باتیں کرنے سے گریز کرے، سول حکومت اور فوج کے اچھے تعلقات سے ملک کو فائدہ پہنچتا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کسی کی بھی ہو فوج کے ساتھ اچھے تعلقات سے ملک ترقی کرے گا، پاکستان 2012 میں ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ تھا۔

انہوں نے وزارت داخلہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27 میں 24 نکات کلیئر ہوگئے ہیں۔ وزیرداخلہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان رواں برس دیگر 3 نکات کی زد سے بھی نکل آئے گا اور ایف اے ٹی ایف کا چکر ختم ہوجائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے عرب ممالک پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ پاکستان کے زیر اہتمام کثیر الجہتی بحری مشقیں دراصل حکومت اور فوج کی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کے خواہش مند ہیں لیکن اس کے ضروری ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک طرف رکھ کر بھارت سے بات چیت ملک، قوم اور کشمیریوں کے ساتھ غداری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اپریل میں سندھ کے لیے بھی ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے گا، اسد عمر

Related Posts