اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر فیصلہ چوک چوراہے پر ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا۔ عوام کے مسائل حل کرنا ضروری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے۔ 4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے۔
انسانی حقوق کمیشن کا خواجہ سراؤں سے اظہارِ یکجہتی
ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ اگرفیصلہ چوک اور چوراہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائے گا۔ عوام کے مسائل سے ڈیل کی ضرورت ہے، چوروں سے نہیں۔ اکتوبر اہم ہے، 15نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے۔
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے سائفر کی تفتیش نہ کی تو حالات گھمبیر ہوسکتے ہیں۔ کم عقل حکمران ہر قدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں۔ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر خارجہ سمیت حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی پولیس تھک چکی ہے۔ 2 ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکا میں مزے کر رہا ہے۔ اسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔