وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، شیخ رشید وزیرداخلہ، اعظم سواتی وزیرریلوے مقرر

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Sheikh Rashid appointed as Interior Minister, Azam Swati Railway Minister

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کردیں، شیخ رشید کو وزارت داخلہ اور اعظم سواتی کو وزارت ریلوے کا قلمدان تفویض کردیا گیا۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے بعد وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے، وزرات داخلہ کا قلمدان بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ سے لیکر شیخ رشید احمد کو سونپ دیا گیا۔

بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو وزارت نارکوٹکس کنٹرول اور اعظم خان سواتی کو ریلوے کی وزارت سونپ دی گئی جبکہ سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب غیر منتخب مشیروں اور معاونین کے کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی اور رکن ہونا غیر قانونی قرار دینے کا فیصلے کے بعد حکومت نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، ڈاکٹر فیصل سلطان اور عبدالرزاق داؤد کو کابینہ میں شامل کرنیکا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم کو حاصل خصوصی اختیارات کے تحت ابھی صرف ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور عبدالرزاق داؤد کو بھی کابینہ حصہ بنایا جائیگا۔

مزید پڑھیں: غیر منتخب حفیظ شیخ کو وفاقی وزیر کا درجہ مل گیا

دوسری جانب سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کیلئے شیخ رشید کو خاص طور پر وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔