افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں،لاپتہ ہوئی،کسی ٹیکسی میں کوئی بندہ نہیں تھا،شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rasheed ahmed talk to media in rawalpindi

راولپنڈی :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں،چند گھنٹے لاپتہ ہوئی،ہماری تحقیقات کےمطابق کسی ٹیکسی میں کوئی بندہ نہیں تھا۔

راولپنڈی کی لال حویلی میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسرائیل اوربھارت کی پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وارچل رہی ہے،افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

ہماری تحقیقات کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی اغوا ء نہیں،چند گھنٹے لاپتہ ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے4 ٹیکسیاں تبدیل کیں،ڈرائیوروں سے بھی پوچھ گچھ کرلی ہے۔ہماری تحقیقات کے مطابق کسی ٹیکسی میں کوئی بندہ نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:عالمی میڈیا نے مریم کے والداور اسرائیل کاگٹھ جوڑبے نقاب کردیا، شہبازگل

شیخ رشیدنے مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نوازکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نوازمسلسل غیرپارلیمانی الفاظ کااستعمال کررہی ہیں،انہوں نے کہا کہ مریم نوازکو یادرکھنا چاہیے کہ وہ مودی نہیں،عمران خان کیخلاف مہم چلارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے سے متعلق بتایا تھا کہ ہم نے اسلام آباد اور راولپنڈی کی 700 سے زائد گھنٹے کی فوٹیج دیکھی، 200 سے زیادہ ٹیکسیوں کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد ان چار ٹیکسیوں اور ان کے مالکان تک پہنچے ہیں تاہم ہمیں افسوس ہے کہ ہے ہماری اتنی کوشش کے باوجود وہ خود یہاں سے چلی گئی ہیں البتہ ہم نے مقدمہ کیا ہے اور ریاست پاکستان یہ مقدمہ لڑے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت پاکستان اس کیس سے پیچھے نہیں ہٹے گی حالانکہ ان کی درخواست اور ہماری تفتیش میں زمین آسمان کا فرق ہے، کسی ٹیکسی میں کوئی آدمی نہیں بیٹھا اور ہماری تفتیش کے مطابق یہ اغواء کا کیس نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ سفیر کی بیٹی کی نقل و حرکت کی تمام فوٹیج دفتر خارجہ کو دے دی ہے،دفتر خارجہ چاہئے تو اس فوٹیج کو سفیروں اور میڈیا کو دے سکتا ہے ۔

Related Posts