پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش ناکام، اشرف غنی کے دل میں فتور تھا۔شیخ رشید

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش ناکام، اشرف غنی کے دل میں فتور تھا۔شیخ رشید
پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش ناکام، اشرف غنی کے دل میں فتور تھا۔شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق افغان صدر کے فرار سے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش ناکام ہوگئی جبکہ اشرف غنی کے دل میں فتور تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش ناکام ہوئی جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے مسلح افواج اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان میں افغان صدر اشرف غنی کو سمجھانے کی بہت کوشش کی۔ ان کے دل میں فتور تھا۔ ہر بدعنوان شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ ملک سے بھاگ جائے۔

افغانستان کی صورتحال کے متعلق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو اندازہ تھا کہ اشرف غنی بہت زیادہ غلط فہمی کا شکار تھے۔ پاکستان نے امریکا اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

خطے کی سیکیورٹی کے بارے میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا میں پاکستان بہت اہم ملک ہے۔ ہم کسی کو پاکستان میں مداخلت کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ویزے کا عمل ایک دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین طورخم اور چمن بارڈر بالکل پرسکون ہے۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا وزارتِ خارجہ اور وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے افغان طالبان کو اعتماد میں لے لیا جبکہ سرحد کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔

گزشتہ روز وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے طالبان سے بات چیت کر لی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: طالبان سے بات ہوگئی، سرحد کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔شیخ رشید