گورنر سندھ سے شیخ عبد العزیز حماد الجومیح کی گورنر ہاؤ س میں ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ سے شیخ عبد العزیز حماد الجومیح کی گورنر ہاؤ س میں ملاقات
گورنر سندھ سے شیخ عبد العزیز حماد الجومیح کی گورنر ہاؤ س میں ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سعودی عرب کی الجومیح ہولڈنگ کمپنی کے مالک شیخ عبد العزیز حماد الجومیح نے سندھ گورنر ہاؤ س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ای او سید مونس عبد اللہ علوی اور چیئرمین کراچی الیکٹرک شان ایشوری بھی موجود تھے۔

ملاقات میں بزنس پروگرام کے حوالے سے، کے ای کو درپیش چیلنجز، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ عبد العزیز حماد الجومیح نے بتایا کہ گذشتہ 15 سالوں سے الجومیح گروپ کی KE میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ KE کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے ان گروپ کے پاس کافی انویسٹمنٹ فنڈ ہیں اور وہ KE کو ایک منافع بخش اور عوامی سروس تنظیم کے طورپر تبدیل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

شیخ عبد العزیز حماد نے صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور دیگر وفاقی وزراکے ساتھ کئے جانے والے اجلاس کی تفصیلات سے گورنر سندھ کو آگاہ بھی کیا۔

گورنر سندھ نے الجومیح گروپ اور ان کے مالک کی جانب سے KEمیں سرمایہ کاری کے ذریعہ سے ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے منصوبہ میں ذاتی دلچسپی کو سراہا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت ہر اس سرمایہ کار کو تعاون اور سہولیات فراہم کرے گی جو ملک کے اداروں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

Related Posts