گلوکارشہزاد رائے نے اپنی فٹنس کا رازمداحوں کوبتادیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

کراچی:پاکستان کی شوبزانڈسٹری معروف گلوکارشہزاد رائے نے مداحوں کو سدا بہار جوانی اور اپنے فٹ رہنے کا رازبتادیا۔

شہزاد رائے نے احسن خان کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے فٹنس سے متعلق سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایک تومیں بچپن سے ہی گا رہا ہوں دوسرا میں نے عمرکے معاملے پرسپریم کورٹ سے اسٹے لیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:اداکار اعجازاسلم اور فیصل قریشی مردوں کے ماہ نور بلوچ قرار

شہزاد رائے نے کہا کہ جوان دکھنے کی کوئی اوروجہ نہیں بس یہ ہی کہ وہ بہت زیادہ ورزش کرتے ہیں۔ ڈائٹ کے خیال سے زیادہ وہ ورزش پر بہت دھیان دیتے ہیں تاکہ وہ شیپ میں رہیں۔

واضح رہے کہ معروف گلوکار شہزاد رائے نے کورونا کو افسانہ قرار دینے والوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کورونا ایک افسانہ ہے تو پھر نظر اور سایہ حقیقت کیسے ہے ؟۔

شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ کورونا کو افسانہ کہنے والے نظر ،سائے اور بھوتوں پر یقین رکھتے ہیں،ان کے اس ٹوئٹر پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس میں خیالات کا اظہار کیا۔

یادرہے کہ پاکستان میں آج بھی لوگ کورونا وائرس کو ایک افسانہ سمجھ کر حقیقت ماننے سے انکاری ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک عالمی سازش ہے اور حکومت کو بھی اس کھیل کا حصہ قرار دیتے ہیں۔