شہزاد اعوان نے این اے 249 میں شکست پرمقامی قیادت کو قصوروار قراردیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 249 میں شکست کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو قرار دیدیا۔

رکن سندھ اسمبلی و صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی،ملک شہزاد اعوان نے گورنر سندھ کو عیدالفطر اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور مختلف امور پر گفتگو کی جبکہ رکن سندھ اسمبلی نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب پر گفتگو سمیت ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے بھی بات کی۔

ملک شہزاد اعوان نے گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 249 الیکشن کے بعد مجھے مختلف نمبروں سے کال کر کے دھمکیاں دی گئیں، واٹس ایپ پر وائس میسج موصول ہوئے جو آپ کو سینڈ کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں ضمنی انتخابات ہارنے کی ایک بڑی وجہ تنظیمی عہدیداروں کی نااہلی بھی ہے۔

مزید پڑھیں:خرم شیر زمان نے کراچی میں کورونا ایس اوپیز اورحکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا

رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ پارٹی قیادت نے زبردست مہم چلائی لیکن ہمارا امیدوار بہت کمزور تھا ،بلدیہ ٹاؤن کے مقامی تنظیمی عہدیدار ووٹرز کو گھروں سے نکالنے میں ناکام رہے۔الیکشن کے دن حلقے میں موجود تھا کہیں دھاندلی کی شکایت موصول نہیں ہوئی جس پارٹی نے ووٹرز کو باہر نکالا وہ میدان مار گئی۔

میں عوامی سیاست دان ہوں اس لیے نتائج کا علم تھا، اور بہت پہلے ہی اپنی لیڈر شپ کو نتائج اور اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکا تھا۔

بلدیہ ٹاؤن پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ تھا اور رہے گا ،پاکستان تحریک انصاف کی اس ہار پر تحقیقات ہونی چاہیے، اور اس ہار کا تدارک ہونا چاہیے۔مجھے گورنر صاحب سے امید ہے ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی میری درخواست پر نظر ثانی کریں گے۔