شہناز گل نے اذان کے احترام میں پرفارمنس روک دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہناز گل نے اذان کے احترام میں پرفارمنس روک دی
شہناز گل نے اذان کے احترام میں پرفارمنس روک دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شہناز گل نے ایک ایوارڈز تقریب میں اپنے چاہنے والوں کے دل جیت لئے، شہناز گل نے اذان کا احترام کرتے ہوئے گانے کی پرفارمنس روک دی اور اذان ختم ہونے کے بعد گانا گایا۔

شہناز گل کی انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو کی دھوم مچی ہوئی ہے، جس میں وہ ایک ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہوئیں،شہناز کو اسٹیج پربلایا گیا اور انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شہناز سے میزبان نے گانے کی فرمائش کی ابھی انہوں نے گانے کا آغاز کیا ہی تھا کہ اذان شروع ہوگئی، مگر انہوں نے اذان کے احترام میں گانا روک دیا اور اذان ختم ہونے کے بعد گانا گایا۔ وہ اور ان کے ساتھی احترام کے طور پر سرجھکا کر اذان کے ختم ہونے کا انتظار کرنے لگیں۔

شہناز گل نےDigital Personality Of The Year کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں:عفت عمر اور علی ظفر کے درمیان ٹوئٹر پر جنگ چھڑگئی

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شہناز گل کے اس عمل کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، لوگ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related Posts