ممبئی: ممبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے 23 سالہ بیٹے آریان خان کو 3 اکتوبر کو منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیے جانے کے تین ہفتے بعد ضمانت دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے ان کے شریک ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمون دھامیچا کو بھی ضمانت دے دی ہے، تاہم ان میں سے کسی کو بھی آج رہا نہیں کیا جائے گا۔ ملزمان اس وقت آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آرین کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی اور ان پر ’منشیات کا باقاعدہ صارف‘ ہونے کے ساتھ ساتھ منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
یہ ایک ایسا معاملہ ہے کہ ایک شخص نے منشیات کا استعمال نہیں کیا ہے، لیکن اگر اس کے قبضے میں ہے، تو اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔
سینئر ایڈوکیٹ اور ہندوستان کے سابق اٹارنی جنرلآریان کی طرف سے پیش ہوئے، منگل کو اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں۔ روہتگی نے اپنی آریان گرفتاری کو ”من مانی” قرار دیا، انہوں نے مزید کہا کہ این سی بی نے 23 سالہ نوجوان سے کوئی چیز بازیاب نہیں کی اور نہ ہی کسی نشہ آور چیز کے استعمال کو ظاہر کرنے کے لیے طبی معائنہ کرایا۔
واضح رہے کہ آریان کو 2 اکتوبر کو ممبئی میں ایک کروز شپ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر منشیات رکھنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اسے 7 اکتوبر تک این سی بی کی تحویل میں دے دیا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا۔
انہیں 8 اکتوبر، 14 اکتوبر اور 20 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا، ہر بار ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ اس کے بعد بالآخر اس نے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور مسلسل تین دن کی سماعتوں کے بعد انہیں ضمانت دے دی گئی۔
مزید پڑھیں:گانجے کا بندوبست ہوجائے گا، آریان اننیا کی چیٹ منظر عام پر آگئی