سابق وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ، شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی نے اپنے دورِ اقتدار میں جو فیصلے کیے اس پر افسوس ہے، شاہد خاقان عباسی
پی ٹی آئی نے اپنے دورِ اقتدار میں جو فیصلے کیے اس پر افسوس ہے، شاہد خاقان عباسی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے ملک کی فلاح و بہبود کیلئے کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ری امیجننگ پاکستان کے فورم سے ملکی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کا فیصلہ کر لیا جس کی مبینہ وجہ مریم نواز کا سینئر نائب صدر کے عہدے پر تقرر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گجرات، سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں 3 سال پہلے ہی واضح کرچکاتھا کہ اگر مریم نواز کو پارٹی میں سینئر عہدہ دیا گیا تو میرے لیے پارٹی میں رہنا ممکن نہیں ہوگا اور میں سینئر نائب صدر کا عہدہ چھوڑ دوں گا۔

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب سے مریم نواز لندن سے آئی ہیں، میری پارٹی کی نئی سینئر نائب صدر سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ خوشی ہے کہ مریم نواز کی سرجری کامیاب رہی، میری دعائیں مریم نواز کے ساتھ ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں کسی بھی مرحلے پر پارٹی کا چیف آرگنائزر نہیں بنوں گا۔ آخری دم تک ن لیگ کا ساتھ دینا ہے، تاہم اگر پارٹی مجھ سے راہیں الگ کرتی ہے تو میں نئی پارٹی کی جگہ گھر جانا پسند کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ری امیجننگ پاکستان فورم کسی پارٹی یا شخصیت کے خلاف نہیں، عوام کی بڑی تعداد فورم میں شرکت کرتی ہے اور اس کی سرگرمیوں کا حصہ بن رہی ہے۔ فورم کا اگلا سیمینار رواں ماہ کی 18تاریخ کو کراچی میں ہونا ہے۔

Related Posts