حکومت نے بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنے کی گارنٹی نہیں دی۔شاہد خاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنے کی گارنٹی نہیں دی۔شاہد خاقان عباسی
حکومت نے بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنے کی گارنٹی نہیں دی۔شاہد خاقان عباسی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنے کی گارنٹی نہیں دی جبکہ نواز شریف کا علاج نہ چل رہا ہو تو وطن واپس آسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر نواز شریف ملک کا مسئلہ ہیں تو انہیں ہم واپس بلا سکتے ہیں۔

گفتگو کے دوران سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کی صحتیابی کیلئے 3 آپریشن ضروری قرار دئیے گئے ہیں، اگر حکومت ان کی زندگی کی ضمانت دے دے تو وہ کل وطن واپس آجائیں گے۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے کیسز پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہیں مفرور قرار دیا گیا ہے اور سزائیں بھی بحال ہیں ، اگر وطن واپس آگئے تو کیسز کا سامنا کریں گے جبکہ معیشت تباہ حال ہے۔

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ معاشی حالات اتنے خراب ہیں کہ بجٹ بنایا ہی نہیں جاسکتا، بجٹ میں یہ تک نہیں کہا گیا کہ مہنگائی کنٹرول کی جائے گی، اتنی کوتاہیاں ہیں کہ رقم پوری نہیں ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ کے اہداف پورے کرنے کیلئے اقدامات ہی نہیں اٹھائے، نئے ٹیکسز لگا کر ہی بجٹ کے اہداف پورے ہوسکتے ہیں۔ شہباز شریف کو نہیں بولنے دیا گیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے نہیں بتایا کہ امریکا نے فوجی اڈے مانگے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے پارلیمان میں بھی اس کی تصدیق نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اڈے مانگنے  پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے تھا، اگر یہ معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث ہوتا تو ہم حقائق کی بنیاد پر جواب دے سکتے تھے۔ یہ بتایا جاتا کہ امریکی حکومت نے اڈے مانگے تھے، اگر مانگے نہیں تو انکار کیسے کیا جاسکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی اور غربت ہے۔بلاول

Related Posts