شاہد کپور ایمازون پرائم سے اپنی ویب سیریز کا آغازکرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahid Kapoor to make his web series debut on Amazon Prime

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی : بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو سے اپنی ویب سیریز کا آغاز کریں گے۔

شاہد کپور فلمساز جوڑی راج نیدی مورو اور کرشنا ڈی کی آئندہ سیریز کے ساتھ ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھیں گے اس سلسلے میں شاہد کپور کاکہنا ہے کہ وہ مشہور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے کے موقع کی تلاش میں تھے، ان کا کہنا ہے کہ میں میں اپنے ڈیجیٹل ڈیبیو کے لئے ان سے بہتر کسی اور ہدایت کارکے بارے میں نہیں سوچ سکتا تھا۔

39 سالہ اداکار نے کہا کہ ایمازون پرائم ویڈیو ایک شاندار خدمت ہے اور ان کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز کی بات ہے،انہوں نے بتایا کہ جب میں نے پہلی بار کہانی سنی تو مجھے کہانی پسند آئی اور تب سے اب تک ایک دلچسپ سفر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس کی معروف کھلاڑی ثانیہ مرزا بھی کھیل کے میدان کے بعد اب شوبز میں قدم جمانے کیلئے تیار ہیں اور وہ جلدویب سیریز میں نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:سنی لیون کی ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر غنڈوں کی ہلڑبازی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے آلون ٹوگیدر نامی ایک ویب سیریز میں کام کیا ہے جو ٹی بی کے موذی مرض پر بنائی گئی ہے۔

سماجی اہمیت کے حامل موضوع پر بنائی گئی ویب سیریز میں ثانیہ مرزا نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Related Posts