شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کو گھر دعوت پر مدعو کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کو گھر دعوت پر مدعو کرلیا
شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کو گھر دعوت پر مدعو کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کو گھر پر دعوت میں مدعو کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم اور اسٹاف کو ون ڈے سیریز سے قبل آج گھر پر دعوت میں مدعو کرلیا ہے۔

دعوت میں آئے مہمانوں کو شاہد آفریدی نے خود دروازے پر خوش آمدید کہا۔ دعوت میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو بھی مدعو کیا گیا اور قومی کرکٹرز نے ان سے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:لگتا ہے سرفراز کا کیرئیر ختم، رمیز راجا کا پرانا بیان وائرل، تنقید کی زد میں آگئے

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ڈرا ہوگئی۔ اب پیر سے ایک روزہ میچز کی سیریز کراچی میں شروع ہوگی۔شائقین کرکٹ کو ون ڈے سیریز کا بے چینی سے انتظار ہے۔

Related Posts