شاہد آفریدی سمیت دیگراسٹارزکی بھی وزیراعظم سے عمرشریف کے لیے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی سمیت دیگراسٹارزکی بھی وزیراعظم سے عمرشریف کے لیے اپیل
شاہد آفریدی سمیت دیگراسٹارزکی بھی وزیراعظم سے عمرشریف کے لیے اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:مایہ نازکرکٹرشاہد آفریدی سمیت دیگراسٹارزنے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ معروف کامیڈی اداکارعمر شریف کے علاج کے لیے ہرممکن کوشش کریں۔

عالمی شہرت یافتہ کامیڈین عمرشریف کی طبیعت سے متعلق کافی ویڈیوزسوشل میڈیا پرموجود ہیں جن میں اداکارخاصے علیل دکھائی دے رہے ہیں۔ان کی اہلیہ کا عمرشریف کے متعلق کہنا تھا کہ عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔

ہمیں عمر شریف کیلئے ایئرایمبولینس کی بھی ضرورت پڑے گی کیونکہ ان کی حالت ایسی نہیں کہ وہ عام فلائٹ میں سفرکرسکیں۔اس متعلق شاہد آفریدی نے بھی وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ عمرشریف کے لیے ویزے کے معاملے کو لے کر ہدایات جاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں جو اس وقت شدید علیل ہیں۔دوسری جانب عدنان صدیقی نے بھی وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ عمر شریف کے ویزے کے معاملے کو لے کرکچھ کریں اس سے قبل کہ دیرہوجائے۔

مزید پڑھیں: عمر شریف کیلئے ایک ایک منٹ قیمتی، حکومت امریکا روانگی کیلئے اقدامات اٹھائے،اہلیہ کی اپیل

واضح رہے کہ اس وقت شاہد آفریدی اورعدنان صدیقی دونوں ہی امریکا میں موجود ہیں اور دونوں نے ہی اپنی جانب سے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related Posts