بلوچستان کی ترقی کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sh Rashid condemns terrorist attack on checkpost in Kech

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کیچ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔

شیخ رشید نے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایف سی اہلکاروں پر حملہ قابل مذمت اور انتہائی تکلیف دہ ہے۔

ملکی سلامتی کے لیے تعینات اہلکاروں پر حملہ افسوسناک اور بدترین دہشت گردی کی کارروائی ہےتاہم بلوچستان کی ترقی کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید جھڑپ میں پاکستانی فوج کے 10جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب حملہ کیا۔

مزید پڑھیں:شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ ملکی سلامتی کا ضامن ہے،وزیراعظم

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے جبکہ ایک دہشتگرد ہلاک ہوا اور متعدد زخمی ہوئے,3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

Related Posts