خضدار میں اسکول بس کے قریب دھماکہ، متعدد طلبہ جاں بحق اور زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ONLINE

بلوچستان کے ضلع خضدار میں بدھ کی صبح زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

خضدار کے ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں کم از کم چار بچے جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ کئی دیگر زخمی ہیں، جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محصور کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مکمل تحقیقات میں مصروف ہیں۔

سرکاری سطح پر مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق آرمی پبلک اسکول کی بس کو نشانہ بنایا گیا اور ہلاکتوں کی تعداد 40 کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف مصدقہ ذرائع پر اعتماد کریں۔

 

Related Posts