ٹی ٹوئنٹی سیریز فائنل: انگلینڈ نے پاکستان کو 210رنز کا ہدف دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن اور آخری میچ میں انگلینڈ نے جیت کے لئے پاکستان کو 210رنز کاہدف دے دیا۔

انگلش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے، ڈیوڈ ملان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں دونوں ٹیموں کے درمیان چھ میچز کھیلے جاچکے ہیں، جس میں دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیت کر آج کے آخری میچ کو فائنل میں تبدیل کردیا ہے۔