پی ٹی آئی کے رہنماء سینیٹرفیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کے رہنماء سینیٹرفیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں
پی ٹی آئی کے رہنماء سینیٹرفیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ دیار فانی کو خیر باد کہہ گئیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ میری والدہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملیں، طبیعت ناسازی کے باعث والدہ کچھ دنوں سے کومہ میں تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈانے مزید بتایا کہ والدہ کی نمازہ جنازہ کل بعد نماز ظہر ڈی ایچ اے فیز سیون کی جامع مسجد عائشہ میں ادا کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان تعزیت کے لئے فیصل واوڈا کو ٹیلیفون کیا اور ان کے والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، وزیراعظم نے ٹیلی فونک گفتگو میں مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کی جانب سے سینیٹر فیصل واوڈا سے والدہ کیانتقال پراظہارتعزیت کیا گیا، وزیرداخلہ شیخ رشید نے مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالی فیصل واوڈاکی والدہ کوجنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی جانب سے بھی سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجواررحمت میں جگہ عطافرمائے اور سوگوارخاندان کوصبرجمیل عطافرمائے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا زمینی ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

Related Posts