دوران حراست قتل کا خوف، اعظم سواتی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ منظور، تحریری حکم نامہ جاری
پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ منظور، تحریری حکم نامہ جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی نے پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے کہا کہ وہ پولیس کو انہیں کسی اور جگہ منتقل کرنے سے روکے، کیونکہ دوران حراست ان کی جان کو خطرہ ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے پیکا قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا۔ اسی نوعیت کے دوسرے کیس میں اعظم سواتی ضمانت پر رہا ہوئے۔پہلے بھی دوران حراست بدترین تشدد کیا گیا۔

اعظم سواتی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کے پاس اطلاعات ہیں کہ دوران حراست قتل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا غیر انسانی سلوک کیا جاسکتا ہے۔جب عدالت میں پیش کیا گیا تو معلوم ہوا کہ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سندھ کے مختلف تھانوں میں بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں کہا کہ ان کے معاملے میں بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنایا جائے۔اپیل میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور سندھ اور بلوچستان کے انسپکٹر جنرلز کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف سندھ کے تمام اراکین اسمبلی مستعفیٰ ہوگئے

واضح رہے کہ اعظم سواتی کو گزشتہ روز اسلام آباد کے چک شہزاد میں ان کے گھر سے خطاب کے دوران آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ فوجی اہلکاروں کی توہین کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں دو دن کی جسمانی حراست میں رکھا گیا تھا۔

Related Posts