سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہے، ملک کے تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان کے تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ صورتحال سے متعلق کچھ دیر بعد میڈیا کو آگاہ کروں گا۔

دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرکے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں، ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے ہیں،ہم نے نیوزی کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی۔

وزیر اعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری سیکورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں۔

مزید پڑھیں: سیکورٹی خدشات، نیوزی لینڈ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیا

نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا، مگر اس کے باوجود اب سیریز کو منسوخ کردیا گیا ہے۔