خاران میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاران:  بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں ہلمرگ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کا ایک فوجی جوان فدا الرحمان شہید ہوگیا۔ شہید ہونے والے فوجی کا تعلق مستوج چترال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد شہریوں اور فورسز پر کئی حملوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔