ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: خیبرپختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیراہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کی اور اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہر اقتدار میں ڈاکو راج، پولیس بے بس، شہری قیمتی مال و اسباب سے محروم

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں پاروم کے قریب سینٹرل مکران ماؤنٹین رینج میں آپریشن کے دوران کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے چھ دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جب فوجیوں نے کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔