کراچی :پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سی پرائم نے ناظرین کی دلچسپی کیلئے ایک اور مختصر فلم ہل اسٹیشن اپنے یو ٹیوب چینل پر ریلیز کردی۔
فلم ہل اسٹیشن ایک نوجوان ہاشم کی کہانی ہے جس کی کارکو حادثہ پیش آتا ہے تو ایک لڑکی ایشا اس کو نکال کر بچا لیتی ہے۔ ایشا اس کو اپنی کار میں لیجاتی ہے۔ سفر کے دوران میں ان کو پتہ چلتا ہے کہ دونوں کے نظریات انتہائی مختلف ہیں۔
ہاشم ایک آرکیٹیکٹ ہے جو ایک خوبصورت جگہ پر ایک ہوٹل بنانا چاہتا ہے جب کہ ایشا ماحولیاتی سرگرم کارکن ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد ان کواس بارے میں بہت کچھ سوچنے کا موقع ملتا ہے۔
ہل اسٹیشن کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے سیمیں نویدکاکہنا ہے کہ یہ ایسی کہانی ہے جس پر کام کرتے ہوئے ہمیں بہت لطف آیا۔ اس میں دلائل کے دو مختلف رخ پیش کئے گئے ہیں جب کہ ایک منطقی حل بھی پیش کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں اجے دیوگن کی پہلی جھلک نے سوشل میڈیا پرطوفان مچادیا