خیبر پختونخوا میں گاڑی کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے8افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔حادثہ مبینہ طور پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ 

کے پی کے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ بونیر کے علاقے چغرزئی میں پیش آیا جہاں تیزرفتار گاڑی گہری کھائی میں جاگرنے کے باعث 8افراد جان کی بازی ہارگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے آٹھوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

ایک ہی خاندان کے 8افراد اپنی گاڑی میں شاہی گاؤں جاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہوئے۔ کے پی کے پولیس کا کہنا ہے کہ چغرزئی پانڈھیر کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جبکہ حادثے کا شکار کوئی بھی فرد جانبر نہ ہوسکا۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا کہنا ہے کہ پولیس کے بیان کے مطابق گاڑی پر سوار خاندان کے تمام 8افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کے ساتھ مل کر لاشوں کو کھائی سے نکالا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈگر منتقل کردیا۔