سیلانی ویلفیئر اور حنید لاکھانی کی جانب سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saylani Welfare and hunaid Lakhani Distribute rations in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں میں مدد کا سلسلہ جاری، حنید لاکھانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی، فیوچر کالونی میں غریب و ضرورتمند وں میں راشن تقسیم کیا۔

حنید لاکھانی نے اس موقع پر کہا کہ اس علاقے سے بہت ساری درخواستیں آئی ہوئی تھیں کہ یہاں مدد کی ضرورت ہے اس لیے ہم یہاں آئے، یہاں پر زیادہ آبادی ایسے لوگوں کی ہے جو ڈیلی ویجز ورکرز ہیں اور ایسے لوگ ہیں جو فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں جن کا کام ابھی بند ہے، یہاں راشن کی سخت ضرور ت تھی اور ہم یہاں راشن بیگز لیکر آئے ہیں اور آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمار ی سکت ہے جب تک ہمیں رب کریم نے ہمت دی تب تک لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے، حنیدلاکھانی اور سیلانی ویلفیئر کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران نو لاکھ سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ابھی بھی بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو لاک ڈائون کے نتیجے میں بیروزگار ہیں اور امداد کے منتظر اور بھوک و بیروزگاری سے پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور بیت الما ل سندھ کیجانب سے بیس لاکھ لوگوں میں راشن بیگ تقسیم کرنے کا جو وعدہ عوام سے کیا ہے انشاء اللہ اسے لازمی پورا کرینگے، سندھ حکومت کی بنا کسی پالیسی سے لگائے جانے والے لا ک ڈائون کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔

ابھی بھی بہت سارے لوگ امداد کے منتظر ہیں ، کراچی کے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اپنے عطیات، زکوتہ اور خیرات سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کو جمع کروائیں تا کہ دل کھول کر غریب لوگوں کی مدد کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے جو حالات پیدا کر دیئے ہیں اس صورت میں تمام دولت مند حضرات کو چاہیے کہ اللہ کے دیئے ہوئے مال میں سے دل کھول کر خرچ کریں یہ دنیا فانی ہے اور اس میں کیا گیا عمل ہی ہمارے لئے آخرت میں کام آئے گا ۔

انہوں  نے کہا کہ زندگی انسانیت کی خدمت کا نام ہے اور خلق خدا اس وقت مشکل میں ہے اور اس وقت میں ہر پاکستانی کو اپنی حیثیت کے مطابق کا م کرنا چاہیے تا کہ کسی بھی بیروزگار اور غریب انسان کا بچہ بھوکا نہ سوئے۔

مزید پڑھیں:بلدیہ فیکٹری کے مالک کے بیان کی کاپی منظرعام پرآگئی ، سنسنی خیز انکشافات

انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں ہی تاریخ رقم کرتی ہیں اور آج مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کر کہ ہم نے انسانیت، بھائی چارے اور اخوت کی ایک ایسی تاریخ رقم کرنی ہے جس کی مثالیں تاقیامت دی جائیں ۔

Related Posts