سلیپنگ پرنس کے نام سے مشہور، 20 سال سے کوما میں رہنے والا سعودی شہزادہ انتقال کرگیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
سلیپنگ پرنس ولید بن خالد بن طلال
سعودی شہزادہ، فوٹو انڈین ایکسپریس

سعودی عرب کے 36 سالہ شہزادہ ولید بن خالد بن طلال  انتقال کرگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ خالد بن طلال نے بیٹے شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کے انتقال کا اعلان کیا۔

سعودی شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کو سلیپنگ پرنس بھی کہا جاتا تھا، وہ 2005 میں لندن میں ایک کار حادثے میں زخمی ہوگئے تھے اور اس وقت سے کوما میں تھے۔

شہزادہ خالد بن طلال نے ان 20 سالوں میں مسلسل بیٹے کی زندگی کی امید قائم رکھی اور لائف سپورٹ ہٹانے سے انکار کرتے رہے۔

کوما کے دوران کبھی کبھار شہزادہ ولید کے جسم کے بعض حصوں میں معمولی حرکت ریکارڈ کی گئی لیکن وہ کبھی مکمل ہوش میں نہ آسکے۔

شہزادہ ولید کی نمازِ جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

Related Posts