پاک سعودیہ تعلقات باہمی اعتماد اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہیں، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک سعودیہ تعلقات باہمی اعتماد اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہیں، آرمی چیف
پاک سعودیہ تعلقات باہمی اعتماد اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن و امان کی صورت حال ، افغان امن عمل، اور افغانستان میں امن کے قیام کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اور مسلح افواج کی مدد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد اور بھائی چارے کی بنیادوں پر قائم ہیں، دونوں اقوام امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

ملاقات کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا اور امن کے لئے پاکستان کے مخلصانہ کردار کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

Related Posts