سعودی عرب کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاض: سعودی عرب کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 2 پائلٹ جاں بحق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں طیارہ حادثے کی تصدیق کی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے اس حوالے سے بتایا کہ جمعرات 7 دسمبر کی دوپہر مشرقی علاقے کے شاہ عبدالعزیز ظہران ائیربیس سے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ایف 15 ایس ای طیارے کو حادثہ پیش آیا۔

حماس رہنماؤں کا ترکیہ میں تعاقب کیا تو اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اردوان

ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے کے باعث طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔