سعودی عرب اسٹیٹ بینک میں مزید 2 ارب ڈالر کیوں جمع کروائے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FILE PHOTO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں مزید 2 ارب ڈالر جمع کروائے گا جس کے بعد مجموعی سعودی ڈپازٹس 5 ارب ڈالر تک پہنچ جائینگے۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں سعودی ڈپازٹس کو 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

سعودی ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او محمد القحطانی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے اسے 5 بلین ڈالر کے منصوبے کا حصہ قرار دیا۔ یہ معاہدہ پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودیہ کے دوران ہوا جہاں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور پاکستان کی معیشت میں سعودی عرب کے معاون کردار پر بات چیت ہوئی۔

اسلام آباد اور ریاض سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں 5 بلین ڈالر کے سرمایہ کاری پیکج پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ معاہدے میں ایک نئی آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری شامل ہے۔

القحطانی نے مزید وضاحت کی کہ یہ سرمایہ کاری ایک بڑے معاہدے کا حصہ ہے جس میں ریاض کے لیے اسلام آباد میں 21 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے بات چیت جاری ہے۔ معاہدے میں 14 بلین ڈالر کی آئل ریفائنری اور 7 بلین ڈالر کی تانبے کی کان کا قیام شامل ہے۔

گزشتہ سال سعودی عرب نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے تحت پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں 25 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا، جس میں توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، دفاع اور زراعت جیسے شعبے شامل ہیں۔

Related Posts