دورہ انگلینڈ کیلئے سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sarfaraz Ahmed will be part of England tour: Misbah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سابق کپتان سرفراز احمد کوآئندہ دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم میں شامل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے اکتوبر 2019ء میں کپتان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا جولائی میں انگلینڈ کا دورہ طے ہے، اس حوالے سے چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہم25 سے 27 کھلاڑی انگلینڈ بھجوائینگے۔

انہوں نے ایک آن لائن میں کہا کہ ایک ہی بار کھلاڑیوں کو انگلینڈ لے کر جائینگےتاکہ متبادل کھلاڑی بلوانے کی ضرورت نہ پڑے اور اس ٹور میں سرفراز احمد بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو تمام فارمیٹس میں کپتان کے عہدے سے ہٹانے میں ان کا کوئی ذاتی ایجنڈاشامل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:جب تک سرفراز احمد کرکٹ کھیلے گا وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا کپتان رہے گا، ندیم عمر

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال کے آخر میں سرفراز احمد کو تمام فارمیٹس کی قیادت سے ہٹاکر قومی ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا تھا۔

Related Posts