اسلام آباد: شوبز انڈسٹری کے نوبیاہتا جوڑے اداکارہ ثناء جاوید اور عمیر جسوال کو اسلام آباد میں ہیوی بائیک پر موٹر سائیکل سواری سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔
ثناء جاوید نے سواری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ، اس پوسٹ میں ثناء جاوید کوہیلمیٹ پہن کر اپنے شوہر عمیر جسوال کے پیچھے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
معروف اداکارہ ثناء جاوید اور عمیر جسوال 21 اکتوبر کو کراچی میں ایک نکاح کی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے۔
مزید پڑھیں:اداکارہ ثناء جاوید نے سیلف ڈیفنس کے نام پر ہتھیار اٹھا لیے، ویڈیو وائرل
گلوکار عمیر جسوال نے حال ہی میں اپنی موٹرسائیکل پر پاکستان بھر کا سفر کیا تھا جس کو ملک بھر میں بھرپور سراہا گیا تھا جبکہ عمیر جسوال اپنی منگنی کے دن موٹرسائیکل پر سوار بھی تھے۔
View this post on InstagramMaking her fall in love with Islamabad ???? Bike rides and winter sun ☀️ ❤ @sanajaved.official
A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial) on